ETV Bharat / state

جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر تازہ خبر

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چھ سات برسوں سے الیکشن نہیں کرائے جارہے ہے۔ ہم بھی ہندوستان کا حصہ ہیں اور ہماے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہیے۔Farooq Abdullah on Delay in Elections

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 5:55 PM IST

جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

دہلی:نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ہندوستان کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ اسی کے مطابق انصاف ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ابھی تک انتخابات نہیں ہوئے، چھ سات سال ہو چکے ہیں، کیا وجہ ہے کہ انتخابات نہیں ہوتے، ہم بھی ہندوستان کا حصہ ہیں، ہمیں بھی انصاف ملنا چاہیے۔

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے، ہار اور جیت سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا تین ریاستوں میں ہارنے کے بعد انڈیا الائنس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کے جماعتوں کو ہم آہنگی کے ساتھ مزید محنت کرنی شروع کر دینی چاہیے۔ ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں مزید محنت کرنی پڑے گی۔

بتادیں کہ فاروق عبداللہ آج پارلیمنٹ سرمائی اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے۔پارلیمنٹ سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوا اور یہ اجلاس دسمبر کی 22 تاریخ تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

تین ریاستوں میں جیت کی ہیٹ ٹرک، 2024 میں ہیٹ ٹرک کی گارنٹی: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریند مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ شکست کا غصہ نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کو پلیٹ فارم نہ بنائیں اور منفیت و نفرت کو چھوڑ کر مثبت سوچ کے ساتھ آئیں اور ملک کو2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لئے عوام کی خواہش کو پورا کرنے میں تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.