ETV Bharat / state

سری نگر: پی ایچ ای ورکرس کا نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج - jammu and kashmir

اس موقع پر ایجیک کے صدر فیاض احمد شبنم نے میڈیا کو بتایا کہ 'ہم نے ملازموں کے دیگر مسائل کو فی الوقت التوا میں رکھا ہے۔ صرف عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر برسر احتجاج ہیں۔'

سری نگر: پی ایچ ای ورکرس کا نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:00 PM IST

جموں و کشمیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (آئی ٹی آئی) ورکرس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات خاص کر عارضی آئی ٹی آئی ورکرس کی نوکریوں کی مستقلی کے لئے پیر کے روز پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں کی قیادت امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ایجیک) کے صدر فیاض احمد شبنم اور دیگر سینیئر ملازم رہنما کر ر ہے تھے۔

احتجاجی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے کارروائی کر کے فیاض احمد شبنم سمیت کم از کم آٹھ ملازم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

سری نگر: پی ایچ ای ورکرس کا نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج

اس موقع پر ایجیک کے صدر فیاض احمد شبنم نے میڈیا کو بتایا کہ 'ہم نے ملازموں کے دیگر مسائل کو فی الوقت التوا میں رکھا ہے۔ صرف عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر بر سر احتجاج ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ملازموں کے باقی مسائل کو التوا میں رکھا ہے۔ صرف عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں۔ حکومت ٹال مٹول کی پالیسی ترک کر کے ایس آر او 64 کو لاگو کر کے ان ملازموں کی نوکریوں کو مستقل کرے'۔

موصوف نے کہا کہ 'اگر سرکار نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا تو ایجیک ایک پروگرام تشکیل دے کر سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.