ETV Bharat / state

Eight Residential Houses Gutted in Srinagar: سرینگر کے شہر خاص میں آتشزدگی، آٹھ مکانات خاکستر - نمچہ بل، فتح کدل میں درمیانی شب آتشزدگی

وادی کشمیر میں سڑک حادثات کی طرح آتشزدگی کے بڑھتی واقعات Fire Incidents in Kashmir سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

8 Residential Houses Gutted in Srinagar: سرینگر کے شہر خاص میں آتشزدگی، آٹھ مکانات خاکستر

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:51 PM IST

حیدرآباد: شہر خاص کے نمچہ بل، فتح کدل میں درمیانی شب اُس وقت سنسنی اور خوف کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید سات رہائشی مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Houses Gutted in Srinagar مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو اطلاع دی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے میں آٹھ مکان خاکستر ہو گئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی تباہ ہو گئی۔ Eight Residential Houses Gutted in Srinagar خاکستر ہوئے مکانوں کے مالکان - محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار،محمد رفیق ترنبو، پروین بانو اور وسیم احمد ڈار ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سڑک حادثات کی طرح آگ لگنے کی واردات کا رونما ہونا بھی اب ایک معمول سا بن چکا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ Fire Incidents in Kashmirچند روز قبل ہی سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Fire Incidents in Kashmir: آتشزدگی کے واقعات میں گذشتہ تین ماہ کے دوران 35 کروڑ سے زائد املاک تباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.