ETV Bharat / state

Eid Ul Adha at Srinagar: جموں و کشمیر میں عید قرباں منائی جا رہی ہے - درگاہ حضرت بل سری نگر میں عید الاضحی کی نماز

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ جوش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ Eid Ul Adha at Srinagar

جموں و کشمیر میں عید قرباں منائی جا رہی ہے

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 10:09 AM IST

سرینگر: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ جوش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وادی کی چھوٹی بڑی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئی۔ سرینگر کے عید گاہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے عید نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم درگاہ حضرت بل میں نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جہاں خاصی تعداد میں لوگوں نے نماز ادا کی۔ Eid Ul Adha namaz at Dargah Hazratbal Srinagar

جموں و کشمیر میں عید قرباں منائی جا رہی ہے

ادھر علماء دین ائمہ مساجد اور مفتیان کرام نے سادگی کے ساتھ لوگوں کو عید منانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے آس پڑوس کے غریبوں اور ناداروں کو یاد رکھنے کی تاکید کی۔ آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے 10 ذی الحج کو منائی جاتی ہے۔ اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عید قرباں کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid ul Adha 2022: ملک بھر میں نماز عیدالاضحی ادا کی گئی

حُجاج قربانی کرنے کے بعد حج کے لیے پہنا گیا خصوصی لباس یعنی احرام اتار دیتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب کورونا پابندیوں کے بغیر عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.