ETV Bharat / state

عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے ایام متبرکہ 19 اکتوبر سے شروع - درگاہ شریف

درگاہ حضرت بل میں ان آیام متبرکہ میں شرکت کرنے والے زائرین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ خصوصی تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین سے کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے تمام رہنما خطوط کا خاص دھیان رکھیں۔

عید میلادالنبی (ﷺ) کی مناسبت سے ایام متبرکہ 19 اکتوبر سے شروع

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 9:56 PM IST

عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں درگاہ حضرت بل میں ربیع الاول کے ایام متبرک 19 اکتوبر یعنی پیر سے شروع ہورہے ہیں۔ درگاہ شریف میں عقیدت مند پنجگانہ نماز باضابطہ طور باجماعت ادا کریں گے۔ جبکہ بارہ روز تک پنجگانہ نماز کے بعد خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں خطبات المعظمات، درود و اذکار اور نعت خوانی کی محفلیں آراستہ ہوں گی۔

درگاہ حضرت بل میں ان آیام متبرکہ میں شرکت کرنے والے زائرین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ خصوصی تقریبات میں شرکت کرنے والے زائرین سے کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے تمام رہنما خطوط کا خاص دھیان رکھیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

ربیع الاول کے متبرک آیام کی مناسبت سے وادی بھر کی دیگر مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی بارہ دن تک خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے بارہ ربیع الاول یعنی 30 اکتوبر کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں عقیدت مند موئے مقدس (ﷺ) کے دیدار سے فیضیاب ہوں گے۔

ادھر جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں اور دیگر جگہوں پر بھی 30 اکتوبر بروز جمعہ کو بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.