ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں تعلیمی اِدارے 31 مئی تک بند رہیں گے: ایل جی - کووڈ 19 کو پھیلاؤ سے روکنے

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کو پھیلاؤ سے روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن 20 مئی تک نافز رہے گا، لیکن تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

جموں و کشمیر میں تعلیمی اِدارے 31 مئی تک بند رہیں گے: ایل جی

author img

By

Published : May 6, 2020, 1:07 PM IST

جموں و کشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرموں نے کہا ہے کہ 31 مئی تک تعلیمی ادارے کھلنا ممکن نہیں ہے، لیکن انتظامیہ تب تک اسکولوں کی مرمت اور تجدیدی کام کر سکتی ہے۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل کرے جو اکیڈیمک نساب کی نظر ثانی کرے-

جموں و کشمیر میں تعلیمی اِدارے 31 مئی تک بند رہیں گے: ایل جی
جموں و کشمیر میں تعلیمی اِدارے 31 مئی تک بند رہیں گے: ایل جی

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ان باتوں کا اظہار منگل کو سرینگر کے سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران کیا- میٹینگ میں لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ سکولوں اور کالجوں کو کھولنے سے پہلے ان سبھی عمارتوں کو سینیٹائز کیا جانا چاہئے-

میٹنگ میں ایل جی کے مشیر کے کے شرما ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی روہت کنسل، پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون، ڈویژنل کمشنر پی کے پولے اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز کے علاوہ دیگر کئی اَفسران موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علموں کو سکول کتابیں فراہم کرنے پر بھی افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں سکولوں میں ٹیلی ویژن سیٹ لگائے جانے چاہئیں تاکہ ان علاقوں کے طالب علم بھی ٹیلی کلاسز سے استفادہ کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.