انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے بعد وہ تمام قیاس آرائیاں ختم ہوئیں جن میں کہا جارہا تھا کہ رواں ماہ 15جولائی کے بعد وادی کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔
ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے لیے گیے اس فیصلے کے مطابق اب تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے مزید 31 جولائی بند رہے گے جبکہ کوچنگ مراکز اور دیگر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بھی بند فی الحال بند ہی رہیں گے۔
اس حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کی جو کورسز یا پروگرام لیبارٹری، تحقیق یا تھیسِز پر منبی ہوں گے اس کے مذکورہ طلباء کو کورسز کے مطابق بذات خود آنے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے رواں برس اپریل کے اوائل میں جب ملک کی دیگر ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اچانک کورونا وائرس کے معاملات میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے 11 اپریل کو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس میں 18 اپریل تک جموں و کشمیر میں تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی جبکہ اسے قبل ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اسکول کُھلا یا بند رکھنے کے بارے میں خود صورتحال دیکھ کر فیصلہ لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہونے کا ڈر
اس کے بعد وقتاً فوقتاً حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی معیاد میں توسیع کی گئی اور حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ حکمنامے میں کورونا کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو رواں ماہ کی 31 تاریخ تک بند رکھنے کا پھر سے فیصلہ لیا گیا ہے۔