وادی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے روزانہ مثبت کیسس اور کورونا سے ہونی والی یومیہ اموات کی تعداد میں کمی آنے کے بعد انتظامیہ طبی ماہرین کی رائے کے ساتھ اس اہم معاملے پر مشاورت کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 جولائی کے بعد ہائر سیکنڈری تک کے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔
واضح رہے رواں برس اپریل کے اوائل میں جب ملک کی دیگر ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں اچانک کورونا وائرس کے کیسس میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی تو انتظامیہ کی جانب سے 11اپریل کو ایک حکمنامے جاری کیا گیا۔
جس میں 18 اپریل تک جموں و کشمیر میں تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جبکہ اسے قبل ڈپٹی کمشنروں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اسکول کھلا یا بند رکھنے کے بارے میں خود صورتحال دیکھ کر فیصلہ لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ: دور دراز علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کا اہتمام
اس کے بعد وقتا فوقتا حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی میعاد میں توسیع کی گئی اور حال ہی میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائن کے مطابق کورونا کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو رواں ماہ کی 15 تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔