فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا FSSAI نے ’ایٹ رائٹ چیلنج‘ کے تحت ضلع سرینگر کو ملک کے سرفہرست 75 اضلاع میں شامل کیا ہے۔ Srinagar among top 75 districts in Eat Right Challengeایٹ رائٹ چیلنج جسے ایٹ رائٹ موومنٹ بھی کہا جاتاہے کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے لوگوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔ ایٹ رائٹ چیلنج کی شروعات اضلاع کے درمیان مقابلہ کے طور پر کی گئی تھی تاکہ ایٹ رائٹ انڈیا کے تحت مختلف اقدامات کو اپنانے اور اس میں اضافہ کرنے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جا سکے۔
ضلع سرینگر میں ایٹ رائٹ چیلنج ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد کی مجموعی نگرانی میں انجام دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ اینڈ سیفٹی اس کے نوڈل آفیسر تھے۔ فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ اہداف تسلی بخش قرار دئیے گئے اور ایسے میں ضلع سرینگر کو ٹاپ 75 اضلاع میں شمار کیا گیا۔ Eat Right Challenge: Srinagar among top 75 districts یہ مہم 01 اگست 2020 سے 31 دسمبر 2021 تک جاری رہی۔ اس میں ملک کے کل 188 شہروں کا اندراج کیا گیا۔
![’ایٹ رائٹ چیلنج‘ میں سرینگر سرفہرست اضلاع میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jjk-sri-srinagar-among-top75districts-undertheeightrightchallenge-7205518_11062022111950_1106f_1654926590_324.jpg)
ان اقدامات میں فوڈ ریگولیٹری ماحول کے ذریعے فوڈ سیفٹی کو مضبوط بنانا، سپلائی سائیڈ کو فعال بنا کر محفوظ اور صحت مند خوراک کے اختیارات فراہم کرنا اور صحت مند غذا کو اپنانے اور مطالبہ کرنے کے لیے مشغول ہونا شامل ہے۔