ETV Bharat / state

سرینگر: لاک ڈاون میں نرمی

محدود دکانوں کو کھولنے کی انتظامیہ نے اجازت دی ہے لیکن خریدار کے نہ ہونے سے دکاندار پریشان ہیں۔

ease restriction
ease restriction
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:39 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کے تحت محدود دکانیں اور کاروباری مراکز کو کھول دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے تاجروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں مرحلہ وار طریقے سے تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائے۔

سرینگر میں لاک ڈاون میں نرمی
آج سرینگر میں لاک چوک اور دیگر بازاروں میں ہلکی سے گہما گہمی دیکھی گئی۔ دکانداروں نے اس سے راحت کی سانس لی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ خریدار ندارد ہیں۔ دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم دکانیں کھولنے سے انہوں نے راحت کی سانس تو محسوس کی ہے لیکن اس دوران خریداروں کی کمی سے وہ پریشان ہیں۔
واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں کورونا مثبت معاملوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے لیکن اس دوران لاک ڈاون میں نرمی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.