سری نگر: جموں وکشمیر میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے متعلق یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جموں و کشمیر میں اتوار کی صبح پانچ بجکر پانچ منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی پانچ کلو میٹر تھی'۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 12 اپریل کو جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ اس کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے متعلق یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی تھی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح 10 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے آنے کی سب سے بڑی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی مقام پر آپس میں ٹکرا جاتی ہیں تو وہاں ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مُڑ جاتے ہیں۔ ان پلیٹوں کے ٹوٹنے سے اندر کی توانائی باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہے جس کی وجہ سے زمین ہل جاتی ہے اور ہم اسے زلزلہ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Jammu Kashmir Earthquake جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
یو این آ ئی