ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Temporarily Suspended: خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا

ایک سرکاری افسر نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر یاترا کو فی الحال وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔جوں ہی موسم بہتر ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔Amarnath Yatra temporarily suspended

خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 11:22 AM IST

اننت ناگ: خراب موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے امرناتھ یاتریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے تحت کسی بھی یاتری کو پہلگام کے نُنون بیس کیمپ سے شری امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی فی الحال اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ Amarnath Yatra 2022

متعلقہ حکام کے مطابق خراب موسمی حالات کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے کیونکہ شدید بارشوں کی وجہ سے موسمی صورتحال کافی خراب ہے، اسلئےاننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں نُنون بیس کیمپ سے یاتریوں کو گھپا کی اور روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایک سرکاری افسر نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر یاترا کو فی الحال وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔جوں ہی موسم بہتر ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے،اور یاترا مکمل کرنے والے گھپا یا گھپا کے راستے میں موجود کسی بھی یاتری کو واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دی گئی، کیونکہ راستے میں موسم کافی خراب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 ہزار سے زیادہ یاتری اس وقت نُنون بیس کیمپ میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا میں پانچ یاتریوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.