دبئی میں واقع رئیل اسٹیٹ کمپنی ’’ایمار‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ سرینگر میں 5 لاکھ مربع فٹ شاپنگ مال تیار کرے گی5 Lakh sq Feet Shopping mall in Srinagar۔ تعمیر ہونے کے بعد شاپنگ مال مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سب سے بڑا شاپنگ مال ہوگا۔
رئیل اسٹیٹ کمپنی ایمار Dubai Based Real estate Company Emaarنے ایک بیان میں کہا کہ اس مجوزہ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے دبئی اور جموں و کشمیر کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) memorandum of understanding (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ بیان کے مطابق ’’یہ یونین ٹیریٹری میں پہلی ایف ڈی آئی FDI investment سرمایہ کاری ہوگی۔
ایم او یو کے مطابق ایمار کمپنی سری نگر میں 5,00,000 مربع فٹ سائز کا ’’ایمار مال‘‘ Emaar Mallتیار کرے گی۔
ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد عبدالرحمن البنا نے کہا: ’’یو اے ای اور ہندوستان جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور EMAAR کا یہ پروجیکٹ جموں و کشمیر کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں EMAAR اور اس پروجیکٹ کے تمام شراکت داروں کو مبارکباد دینا چاہوں گا، اور مجھے یقین ہے کہ ہمیں مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید اور متعدد پروجیکٹس جموں و کشمیر میں دیکھنے کو ملیں گے۔‘‘
ایمار کمپنی کے بانی محمد الابار نے کہا کہ کمپنی جموں و کشمیر کے رہائشیوں سمیت سیاحوں کے لیے عالمی معیار کے شاپنگ مال کی سہولیات پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
محمد الابار نے مزید کہا: ’’ایمار گروپ سری نگر میں رئیل اسٹیٹ سمیت مخلوط استعمال کے تجارتی اور رہائشی منصوبوں میں دیگر سرمایہ کاری پر بھی غور کر رہا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ایمار گروپ ہندوستان میں بنیادی طور پر دہلی-این سی آر اور پنجاب میں رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس تیار کر رہا ہے۔