سرینگر: حکومت نے جموں و کشمیر میں سروشکشا ابھیان یعنی ایس ایس اے اسکیم کے تحت اسکولوں کو کھولنے کے بارے میں گہرائی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایسے میں محکمے اسکول ایجوکیشن نے اپنے تمام چیف ایجوکیشن افسران اور زونل ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس ایس اے کے تحت کھولے گئے پرائمری اسکولز کی فہرست تیار کریں اور وہاں طلباء کے انداراج سے متعلق تمام تفصیلات 10 دن کے اندر فراہم کریں۔ Order to investigate schools opened in past under SSA scheme
یہ اقدام اسکول ایجوکیشن محکمے کی طرف سے ایس ایس اے کے تحت پرائمری اسکولوں کو مقررہ اصولوں اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھکر کھولے جانے کی شکایت کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ ماضی میں محکمہ ایجوکیشن نے ایسے سینکڑوں ایس ایس اے پرائمری اسکول اور اپر پرائمری اسکولوں کو ضم کیا ہے۔ جن میں طلباء کا داخلہ یا تو نہایت ہی کم یا صفر کے برابر تھا۔ DSEK Orders inquiry of SSA Schools Opening Scheme
محکمے کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق گاؤں دیہات یا دیگر دور دراز علاقوں میں ایس ایس اے کے تحت کھولے گئے ان اسکولوں میں طے شدہ قواعد و ضوابط کا کوئی خیال نہیں رکھا گیاہے۔ ایسے میں دیگر حکومتوں میں بھی یکے بعد دیگر اسی طرح مذکورہ اسکول قائم عمل میں لایا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں سروشکشا ابھیان اسکیم کا موضوع ہی ختم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: DSEK On Merger Of Govt Schools: گورنمنٹ اسکولوں کے انضمام پر روک
واضح رہے یہ اقدام انتظامیہ نے ان 7 سو سے زائد اسکولوں کے انضمام کرنے کے بعد اٹھایا جن میں طلباء کا اندراج نہ کے برابر تھا۔