ETV Bharat / state

کشمیر میں جاری خشک سرما پر موسمیات کے ڈائریکٹر کی وضاحت - کشمیر موسمیات کے ڈائریکٹر

Weatherman on Dry weather in kashmir محکمہ موسمیات جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر نے گھنے کہرے، جاری خشک اور سرد موسم کے حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

کشمیر میں جاری خشک سرما پر موسمیات کے ڈائریکٹر کی وضاحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 4:51 PM IST

کشمیر میں جاری خشک سرما پر موسمیات کے ڈائریکٹر کی وضاحت

سرینگر (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ 12 جنوری کو محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ سرما کے رواں سیزن میں نومبر ماہ میں درمیانی درجہ کی بارش اور برفباری ہوئی تھی، تاہم دسمبر سے اب تک موسم مکمل خشک رہا ہے۔ خشک موسم کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ہر روز صبح کے اوقات میں گھنے کہرے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

کشمیر میں اب تک کے خشک سرما سے لوگ کافی پریشن ہو کچے ہیں، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارش نہ ہونے سے آنے والے سیزن کی کاشتکاری کے علاوہ ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر مرحت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 12 جنوری سے برفباری اور بارش کا امکان ہے، جس سے خشک موسم سے نجات مل سکتی ہے اور کہرہ بھی غائب ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سرما بالخصوص دسمبر سے جموں کشمیر میں اس نوعیت کی برفباری اور بارش نہیں ہوئی ہے۔ یہ خشک موسم 10 جنوری تک رہ سکتا ہے اور اسکے بعد موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ اس سے قبل بھی کشمیر میں سرما خشک رہا ہے اور ماضی قریب میں ہی کئی ایسی مثالیں ہیں جب سرما تقریباً پوری طرح سے خشک رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دھند کی گرفت میں کشمیر، وادی بھر میں منفی درجہ حرارت درج

مختار احمد کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ’ایکٹیو ویسٹرن ڈسٹربنس‘ نہیں بن پا رہا ہے۔ گلوبل سطح پر ال نینو (El Nino) برقرار ہے اور لمبے عرصے تک گزشتہ تین برسوں سے برقرار رہا ہے، جس سے سمندری سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور تیز ہوا کم چلتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.