ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بارہ جون تک موسم خشک رہنے کا امکان

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ ماہ ہوئی بارش سے کسان کافی پریشان تھے۔ لیکن اب محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ dry Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں بارہ جون تک موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 12:40 PM IST

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی زرعی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے میں کافی مصروف دیکھا جا رہا ہے۔ بتادیں کہ ماہ گزشتہ کے دوران موسم مسلسل ناساز گار رہنے کی وجہ سے امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی۔ ادھر محکمۂ موسمیات نے وادی میں 12 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے انتہائی کم امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 12 جون تک موسم بڑے پیمانے پر تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دریں اثنا موسم میں بہتری کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rainfall In JK جموں و کشمیر میں مئی کے دوران معمول زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، ماہر موسمیات

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کسان کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں۔ وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے علی محمد نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے پنیری وقت پر تیار نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ میں نے 25 مئی کو یہ کام کیا تھا امسال 9 جون کو یہ کام انجام دے رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کسان ابھی بھی پنیری لگانے کے لیے کھیت ہی تیار کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.