ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں وادی میں گزشتہ روز شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گرواٹ تو کہیں بہتری درج ہوئی ہے۔ Dry Weather forecast in Kashmir

کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری درج

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 11:42 AM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گرواٹ تو کہیں بہتری درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 12مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گرواٹ تو کہیں بہتری درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی نہ صرف موسم خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں جیسے پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Leh Highway مارچ کے آخر تک سرینگر لیہہ شاہراہ بحال ہونے کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.