ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان - کشمیر میں موسم خشک

سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ لیہہ میں 1.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ Snowfall in Gulmarg

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:16 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جبکہ وادی کے باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 18 نومبر کی شام سے 19 نومبر تک موسم خراب ہوسکتا ہے اور اس دوران ہلکی برف باری یا بارش کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ لیہہ میں 1.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Snowfall: کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.