ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اتوار تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ Weather forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 12:41 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور اسی بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اتوار تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے اور بعد ازاں13 اور14 نومبر کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ dry Weather forecast in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Srinagar

یہ بھی پڑھیں: Telangana Weather Update تلنگانہ کے کئی اضلاع میں سردی میں اضافہ

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس میں جو سائبیریا کے بعد دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں جمعے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.