مرکزی کشمیر کے سرینگر میں پولیس نے جمعرات کو ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کی موجودگی سے چرس برآمد کیا ہے- سرینگر کے رعناواری علاقے میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے چرس برآمد کر لیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ زندشان مسجد کے قریب رعناواری پولیس تھانہ نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ریاض احمد شیخ ولد عبدالسلام ساکنہ کاٹھی دروازہ رعناوری کے طور پر بتائی-
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ سے 140 گرام چرس برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر نمبر 03/2021 دفعہ 8/10 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس تھانہ رعناواری میں درج کیا گیا ہے۔