ETV Bharat / state

Driver from Punjab Dies in Ramban: پنجاب کے ڈرائیور کی رام بن میں موت، معاملہ درج

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 12:36 PM IST

ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کی ضلع رام بن میں مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔Punjab Driver Dies in Ramban

Driver from Punjab Dies in Ramban: پنجاب کے ڈرائیور کی رام بن میں موت، معاملہ درج
Driver from Punjab Dies in Ramban: پنجاب کے ڈرائیور کی رام بن میں موت، معاملہ درج

رام بن: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کی مشکوک حالت میں موت واقع ہو گئی۔ Driver from Amritsar Punjab Dies in Rambanپولیس ذرائع کے مطابق ایک کنٹینر زیر رجسٹریشن نمبر PB08DG 3165 جموں سے سرینگر کی جانب جا رہا تھا اور ڈرائیور نے کھانا کھانے کے لیے ضلع رام بن کے پیڑہ علاقے میں گاڑی پارک کی اور ایک مقامی ڈھابہ میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور، جس کی شناخت درشن سنگھ ساکنہ امرتسر، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے، ڈھابہ کی چھت سے گر شدید زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ چندرکوٹ پولیس اسٹیشن نے دفعہ 174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم نہ ہو سکا کہ ڈرائیور ڈھابہ کی چھت پر کیسے پہنچا۔

ادھر، طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Driver Injured After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے سے ٹرک ڈرائیور زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.