ETV Bharat / state

ڈرائیور آیوگ کا قیام عمل میں لایا جائے، آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 6:29 PM IST

All Kashmir Transport Confederation Press Conference آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن نے کہا کہ "ہٹ اینڈ رن کیسز" سے متعلق لائے گئے نئے قانون کو واپس لیا جائے۔ اس قانون سے نہ صرف ڈرائیور طبقہ آنے والے وقت میں بری طرح متاثر ہوسکتا ہے، بلکہ عام نجی گاڑی چلانے والے بھی اس کی زد میں آئے گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈرائیور آیوگ کا قیام عمل میں لایا جائے:آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن

سرینگر:آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن نے کہا کہ "ہٹ اینڈ رن کیسز" سے متعلق لائے گئے نئے قانون کو واپس لیا جائے۔ اس قانون سے نہ صرف ڈرائیور طبقہ آنے والے وقت میں بری طرح متاثر ہوسکتا ہے، بلکہ عام نجی گاڑی چلانے والوں کو بھی اس قانون سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا سکتا ہے۔

آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن کے چیئرمین محمد شفیع نے کہا کہ یہ" کالا قانون" ڈرائیور پر تھوپا جارہا ہے، جو کہ ڈرائیور طبقے کے لیے سراسر ظلم ہے اور اس قانون کو لانے سے اس طبقے کے لوگوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کو سمجھنا ضرور ہے کہ اسے صرف ہم ہی نہیں بلکہ عام نجی گاڑی چلانے ڈرائیوروں کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ایسے میں یہ قانون کسی بھی صورت میں پاس نہیں کیا جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو ڈرائیورز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لاکر نئے قانون سے متعلق تحفظات اور خدشات سے متعلق غور وخوص کرنا چاہیے۔ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس سے متعلق انہوں نے کہا وہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی نہیں کرتی ہے، بلکہ وہ "بکی ہوئی ایک کمپنی" ہے جو کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو دھوکے میں رکھ کر ڈال کر اپنا الو سیدھا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی بھی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ان کے کسی بھی بیان پر اعتماد یا بھروسہ نہیں کرے گی اور ان کی کوئی بات قابل قبول نہیں ہوگی، کیونکہ وہ ٹرانسپورٹز کی کوئی نمائندہ ایسوسی ایشن نہیں ہے۔ایسے میں ان کی کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی ہے اور مرکزی سرکاری اس نئے قانون سے متعلق خدشات دور کرکے اپنا بیانیہ سامنے لانا چائیے، تاکہ ڈرائیور حضرات میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران محمد شفیع نے مزید کہا کہ جس طرح مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ کام کررہا ہے۔اسی طرز پر ڈرائیور آیوگ کا قیام بھی عمل میں لانا چائیے، تاکہ ڈرائیوروں کے فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے، کیونکہ یہ بھی ایک سپاہی کی طرح 24گھنٹے اپنی سروس دستیاب رکھے ہوئے ہیں اور اگر کسان ملک کو اناج دیتا ہے تو ڈرائیور ٹیکس اور ٹول کی صورت میں سرکار کو پیسہ دیتے ہیں۔لہذا سرکار کو اس طبقے کی جانب سے اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سطح کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے اور انہیں ہم اپنا تعاون پیش کررہے ہیں۔ایسے میں ہٹ اینڈ رن نئے قانون کو واپس لینے سے متعلق وہ جو بھی کال یا آگے لائحہ مرتب دے گے آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن ان کو اپنا بھر پور تعاون پیش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.