ETV Bharat / state

Jamia Masjid Srinagar رہبر ایران آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خاص کا تاریخی جامع مسجد سرینگر کا دورہ - ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی کا دورہ جامع مسجد

ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی نے آج نماز ظہر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ادا کی۔ انہیں انجمن اوقات نے کشمیری شال بطور تحائف پیش کیا۔

dr-syed-mehdi-ali-zada-mousavi-visited-jama-masjid-srinagar
رہبر ایران آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خاص کا تاریخی جامع مسجد سرینگر کا دورہ
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 5:47 PM IST

رہبر ایران آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خاص کا تاریخی جامع مسجد سرینگر کا دورہ

سرینگر:کشمیر کے دورے پر آئے رہبر ایران آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خاص آغا ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی نے آج نماز ظہر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ادا کی۔ ان کی آمد پر انجمن اوقاف کے ذمہ داروں اور عملہ نے موصوف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سید مہدی نے جامع مسجد کی منفرد طرز تعمیر اور اس عظیم عبادت گاہ کے حسن و جمال کو دیکھ کر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انجمن کے سربراہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق گزشتہ چار سال سے مسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کا منبرو محراب خاموش ہے اور ہم بھی ان کی ملاقات اور تبادلہ خیالات سے محروم رہے۔اس موقعہ پر موصوف کو انجمن اوقاف کی تاریخ اور دیگر علمی تحائف کے ساتھ ساتھ نظر بند میرواعظ کی طرف سے کشمیری شال پیش کیا گیا۔

اس سے قبل موصوف نے تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام کے تحت چلنے والے اسلامیہ اورینٹل کالج، انجمن کی لائبریری، اسلامیہ ہائی اسکول کی تاریخی عمارت اور آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا اور اس اولین دانشگاہ کی تاریخ سے واقفیت حاصل کی۔اس مرحلے پر موصوف نے انجمن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامیہ اورینٹل کالج میں فارسی زبان کی تعلیم اوراس کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تاکہ فارسی جیسی اہم زبان کی تعلیم اور اسے سمجھنے اور سمجھانے کا فہم عام کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس دورے میں موصوف کے ہمراہ پیروان ولایت کے سربراہ آغا سیدسبط شبیر قمی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: قاری آقائی احسان ہمدانی نے جامع مسجد سرینگر میں قرات کلام پاک سے لوگوں کو مسحور کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.