سرینگر: کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رگھوونشی ڈاکٹر کرن سنگھ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ انہیں ایودھیا میں 22 جنوری 2024 کو ہونے والی رام مندر کی تاریخی پران پرتیشتھا تقریب کے لیے ایک خوبصورت دعوت نامہ موصول ہوا ہے، لیکن وہ تقریب میں حصہ لینے سے قصر ہیں۔توقع ہے کہ اس تقریب میں ایک ارب ہندو شرکت کرے گے۔
ایک قابل فخر رگھوونشی اور رام مندر کی تعمیر کے حامی 93 سالہ ڈاکٹر کرن سنگھ طبی وجوہات کی بناء پر رام مندر تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے افتتاحی تقریب میں مدعو کیے جانے پر بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ کرن سنگھ نے مندر کی تعمیر کے لیے 11 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا تھا۔
اپنی جسمانی مجبوریوں کی روشنی میں، کرن سنگھ نے انکشاف کیا کہ جموں میں خاندان کا دھرمارتھ ٹرسٹ، جس کا وہ ایک حصہ ہے، اس موقع پر جموں کے مشہور مندر رگھوناتھ مندر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کرے گا، اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر لودھی روڈ (دہلی) پر واقع ان کے رام مندر میں تہوار منائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
غور طلب ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرے گئے۔کانگریس کے مطابق ’’مذہب ہمیشہ سے کسی شخص کا ذاتی معاملہ رہا ہے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے ایودھیا میں رام مندر کو کئی سالوں میں ایک سیاسی پروجیکٹ بنا دیا ہے اور صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔‘‘