ETV Bharat / state

Kalbe Sadiq's Anniversary: سری نگر میں ڈاکٹر کلب صادق کی خدمات کو یاد کیا گیا

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 2:09 PM IST

غیر سرکاری انجمن احساس انٹرنیشنل کی جانب سے ڈاکٹر کلب صادق (Dr Kalbe Sadiq) کی پہلی برسی پر یاد میں ٹائگور ہال سرینگر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹر کلب صادق کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو یاد کیا گیا۔

سری نگر: ڈاکٹر کلبی صادق کو ان کی پہلی برسی پر سری نگر میں یاد کیا گیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق نائب صدر اور اپنے دور کے ممتاز اور عالمی شہرت یافتہ عالم دین و ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر کلب صادق (Dr Kalbe Sadiq) کو سرینگر میں ان کی پہلی برسی کے موقع پر یاد کیا گیا-

غیر سرکاری انجمن احساس انٹرنیشنل کی جانب سے ڈاکٹر کلب صادق کی پہلی برسی(Death Anniversary) کی یاد میں ٹائگور ہال سرینگر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ڈاکٹر کلب صادق کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو دہرایا گیا -

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے سکالرس نے ان کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق کی تعلیمی میدان میں ان گنت خدمات ہیں وہ ملک اور ملک سے باہر بھی مسلم معاشرے کے اندر ایک مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا-

اس موقع پر ان کی یاد میں ایک پینٹنگ مقابلے (Painting Competition) کا ابھی اہتمام کیا گیا جس میں وادی اور وادی سے باہر کے درجنوں طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا-

یہ بھی پڑھیں : مولانا کلب صادق سرسید کے جانشین تھے: جماعت اسلامی

بچوں نے ڈاکٹر کلب صادق کی برسی کے عنوان پر اپنے فن فاروق کے ذریعے بہترین انداز میں عکاسی کی جن میں سے کئ فن پاروں کو جموں و کشمیر کے معروف ماہرِ آرٹ ارشد صالح نے اعزازی پوزیشنوں کے لئے منتخب کیا اور ان کے ہنر کی سراہنا کی-

یہ بھی پڑھیں : Padma Bhushan for Kalbe Sadiq: مولانا کلب صادق دوبار پدم بھوشن ایوارڈ لینے سے کیوں انکار کیے؟

ادھر مذہبی اسکالروں نے مولانا کلب صادق کو ملک میں مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا ایک بنیاد گزار تصور کیا اور مسلمانوں کو تعلیمی شعبہ میں آگے بڑھانے میں ان کے کردار کو کلیدی بتایا اور اس مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.