ETV Bharat / state

Farooq on Azad Resignation آزاد نے مشکل دور میں کانگریس کا ساتھ چھوڑا، فاروق عبداللہ - غلام نبی آزاد کانگریس سے مستعفی

سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے غلام نبی آزاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''امید ہے کہ آزاد ملک کے سیکولر اور فیڈرل نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے اور نفرت کے اس ماحول کے خلاف کام کریں گے۔‘‘Dr Farooq Abdullah on Ghulam Nabi Azad

Resignation
Resignation
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 6:35 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کانگرس کے سینئر لیڈر غلام بنی آزاد کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت کانگرس بھنور میں ہے اور آزاد کا پارٹی کو الوداع کہنا غلط ہوا۔‘‘ فاروق عبداللہ نے کہا کہ انکو افسوس ہے کہ اس وقت کانگریس مشکل دور اور ایک بھنور میں ہے تو ایسے وقت میں غلام نبی آزاد جیسے سینئر اور قد آوار لیڈر کا پارٹی چھوڑنا صحیح نہیں۔Farooq Abdullah on Ghulam Nabi Azad Resignation

غلام نبی آزاد کے کانگریس سے مستعفی ہونے پر فاروق عبداللہ کا رد عمل

فاروق عبداللہ نے کہا کہ آزاد نے پوری زندگی کانگریس کو دی وہ نہ صرف سینر اور قدآور لیڈر تھے بلکہ اندھرا گاندھی کے دور سے کانگریس کے قریبی افراد بلکہ گھر کے فرد تصور کیے جاتے تھے۔ انہوں نے آزاد کو نیک دعائیں دیتے ہوئے کہا: ’’امید ہے کہ آزاد ملک کے سیکولر اور فیڈرل نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے اور نفرت کے اس ماحول کے خلاف کریں گے۔‘‘Azad Quits Congress

انہوں نے کہا کہ کانگرس قیادت کو بھی اپنے اندرونی معاملات سنجیدگی سے ٹٹولنے چاہئیں اور کوشش کرنی چاہئے اور ساتھ ہی ان لیڈران کو واپس لانے کی بھی سعی کرنی چاہئے۔GN Azad Resigns from Congress

مزید پڑھیں: Azad to Form New Party کانگریس سے علیٰحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گے

قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد نے جمعہ کو چار دہائیوں تک کانگریس کے ساتھ رہنے کے بعد الوداع کہا اور راہل گاندھی کی قیادت کی بھی کافی نکتہ چینی کی۔ آزاد کے استعفیٰ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کانگرس خیمے میں انتشار پھیلا اور ابھی تک چھ لیڈران - جو آزاد کے وفادار جانے جاتے ہیں - نے پارٹی سے استعفی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad کانگریس کے ساتھ غلام نبی آزاد کے سیاسی سفر پر ایک نظر

سیاسی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ غلام نبی آزاد کانگیریس سے علیحدگی کے بعد وہ بی جے پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے جموں و کشمیر میں ایک نئی سیاسی جماعت شروع کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on Ghulam Nabi Azad کانگریس قائدین نے آزاد کے استعفیٰ کو بدقسمتی قرار دیا

Congress on Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد کے استعفی پر کانگریس کے رہنماؤں کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.