ETV Bharat / state

Kashmir Leaders on Israel Gaza War: ’فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارت کی خاموشی افسوس کن‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 6:04 PM IST

جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈران بشمول سابق وزراء اعلیٰ نے اسرائیل - غزہ جنگ میں پیش کی گئی قراردار پر بھارت کی کنارہ کشی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیا۔

Kashmir Leaders on Israel Gaza War: ’فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارت کی خاموشی افسوس کن‘
Kashmir Leaders on Israel Gaza War: ’فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارت کی خاموشی افسوس کن‘
کشمیری مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران سرینگر میں ملاقی

سرینگر (جموں کشمیر) : فلسطین پر اسرائل کی جارحیت اور جاری بمباری پر جموں کشمیر میں آج نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ایم وائی تاریگامی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اس مسئلہ پر مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی سرکار کو اس جنگ کے خاتمے کے لئے متحرک ہونا چاہئے۔‘‘

یہ لیڈران جمعہ کو بعد دوپہر سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی بھی شامل رہے۔ میٹنگ کے بعد فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فلسطین پر اسرائیل کی بمباری میں روزانہ معصوم لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اسرائیل کی بمباری میں بچوں، خواتین کے قتل کا لحاظ نہیں رکھا جا رہا ہے اور اسرائیل کا فلسطینی عوام کی طرف اس قدر جارحانہ رویہ ہے کہ جیسے فلسطین کے لوگ انسان ہی نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اسرائیل، فلسطین کے معصوم لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ عالمی طاقتیں، ادارے اس جنگ کو روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، جس طرح یوکرین کے خلاف طاقتور ممالک نے روس کے خلاف محاذ شروع کیا ہوا ہے، فلسطین کے مسئلہ میں وہی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’نریندر مودی سرکار کا اقوام متحدہ میں فلسطین پر لائی گئی قرار داد پر غیر حاضر رہنا افسوس ناک ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Future of PAGD کیا پی اے جی ڈی اب ماضی کی کہانی رہی؟

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’بھارت سرکار کو اسرائیل - غزہ جنگ کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور اس جنگ کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔‘‘ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ فلسطین کی عوام کو اس وقت امداد کی سخت ضرورت ہے۔ مرکزی سرکار کو امداد بھیجنے میں پیش پیش رہنا چاہئے تاکہ فلسطینی عوام کو راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Mirwaiz On Israel Gaza War فلسطین مسئلے کے حل کی خاطر عالمی برادی آگے آئیں، میرواعظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.