ETV Bharat / state

ڈاکٹر اے جی آہنگر مزید 6 ماہ کے لیے ڈائریکٹر سکمز تعینات - ایل جی انتظامیہ

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کی ملازمت میں مزید 6ماہ کی توسیع کی ہے۔

ڈاکٹر اے جی آہنگر مزید 6 ماہ کے لیے ڈائریکٹر سکمز تعینات

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 4:33 PM IST

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کی ملازمت میں توسیع کی گئی ہے اور وہ مزید 6ماہ تک ڈائریکٹر سکمز کے طور پر اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

اس ضمن میں ہفتے کو جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اے جی آہنگر بحثیت ڈائریکٹر سکمز رواں ماہ کی 25 تاریخ کو 65برس کی عمر میں سبکدوش ہونے والے تھے، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ نے ان کی ملازمت کی مدت میں رواں برس 31 دسمبر تک مزید توسیع عمل میں لاکر اگلے 6 ماہ تک کے لیے پھر سے انہیں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ کا ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آر ٹی پی سی آر ٹیسٹز کی شرح بڑھانے کی ہدایت

تاہم حکمنامے کی رو سے اے جی آہنگر انسٹی ٹیوٹ میں کسی بھی تقرری یا ہسپتال میں ساز و سامان کی خریداری کے امور سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں لے سکیں گے، بلکہ ہسپتال میں ساز وسامان کی خریداری اور تقرری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نگرانی کرے گی۔

واضح رہے کہ اے جی آہنگر کی سبکدوشی سے قبل سکمز صورہ میں ایک درجن سے زائد سینئر ڈاکٹر صاحبان نے ڈائریکٹر کے منصب پر فائز ہونے کے لئے اپنے فارم جمع کراوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.