جموں و کشمیر کے سرینگر کے راولپورہ علاقے کے رہنے والے 72 برس کے میر گذشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں مقیم تھے۔
اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر عبدالمجید میر کچھ ضروری سامان خریدنے کے لیے بازار گئے تھے۔ اسی دوران اچانک ایک اسکوٹر والے نے ان کو ٹکر مار دی، جس سے اُن کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی کے ساوجیاں اور لورن میں شدید برفباری
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عشق کے مطابق 'میر صاحب کی جست خاکی کو تمام طبی لوازمات مكمل کیے جانے کے بعد وادی لے جایا جائے گا۔ تاہم ایئر ٹریفک معطل ہونے کی صورت میں اتوار سے پہلے یہ ممکن نہیں ہو پائے گا'۔
میر کی موت پر وادی کے تمام سماجی، تجارتی اور سیاسی تنظیموں نے خراج عقیدت پیش کی ہے اور اپنے غم کا اظہار بھی کیا ہے۔