ETV Bharat / state

Snow Festival ودھ پتھری اپنی نوعیت کے پہلے ’سنو فیسٹ کم جاب فیئر‘ کے استقبال کے لیے تیار - doodh pathri snowfest com job fair

بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر سید فخرالدین حامد نے اس ضمن میں بتایا کہ ضلعی روزگار اور مشاورتی مرکز بڈگام نے ضلعی انتظامیہ بڈگام کے تعاون سے ایک "سنو فیسٹیول کم جاب فیئر" منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ جس سے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔Doodh Pathri Is All Set To Welcome The First Of Its Kind "SnowFest Cum Job Fair

ودھ پتھری اپنی نوعیت کے پہلے "سنو فیسٹ کم جاب فیئر" کے استقبال کے لیے تیار

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 5:46 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 7:57 PM IST

سنو فیسٹ کم جاب فیئر

بڈگام: جموں و کشمیر اپنی خوبصورتی، ندی نالو، آبشاروں اور کوہ ساروں کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ان ہی قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھارت سمیت دورسرے براعظموں سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ وادی کشمیر میں سب سے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں گلمرگ، سونمرگ، پہلگام اور یوسمرگ قبل ذکر ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے کے غرض سے اب سیاحوں کے لئے نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر شامل کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مختلف اضلاع میں کئی سارے نئے مقامات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ودھ پتھری اپنی نوعیت کے پہلے
ودھ پتھری اپنی نوعیت کے پہلے "سنو فیسٹ کم جاب فیئر" کے استقبال کے لیے تیار

اسی سلسلے میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی چند مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا گیا اور ان کو فراغ بھی دیا جا رہا ہے۔ ضلع بڈگام میں یوں تو پہلے سے ہی کئی ساری مذہبی اور سیاحتی مقامات مشہور ہے جہاں ہر سال زائرین اور سیاحوں کا جوش و خروش دیکھنے کو ملتا ہے۔ ضلع میں یوسمرگ پہلے ہی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے اور محکمے سیاحت (جموں ؤ کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن) نے بھی اس میں ایک اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ ضلع میں جن نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا گیا اور انہیں فروغ دیا جا رہا ہے ان میں توسہ میدان اور دودھ پتھری سب سے زیادہ قابل ذکر مقامات ہے۔ توسہ میدان موسمِ سرما میں ضلع سے شدید برفباری اور راستہ بند ہونے کی وجہ سے کٹ کر رہ جاتا ہے جبکہ دودھ پتھری مقامی، بھارتی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے کھولا رکھا جاتا ہے۔ پچھلے چند سالوں سے یہاں پر بنیادی انفراسٹرکچر تیار کردیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں سیاحتی مقام دودھ پتھری میں موسم سرما میں یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، ضلع انتظامیہ بڈگام کے حکام اگلے ماہ 2 فروری کو دودھ پتھری علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا "سنو فیسٹیول کم جام فئیر" میلہ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔

بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر سید فخرالدین حامد نے اس ضمن میں بتایا کہ ضلعی روزگار اور مشاورتی مرکز بڈگام نے ضلعی انتظامیہ بڈگام کے تعاون سے ایک "سنو فیسٹیول کم جاب فیئر" منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ جس سے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ڈی سی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ "ضلع بڈگام کے بے روزگار نوجوان جو اس پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو متعلقہ محکمے کی ویب سائٹ پر رجسٹر کریں، اس سلسلے میں، "سنو فیسٹیول کم جاب فیئر" کی معلومات کو ضلع بھر میں پبلک ڈومین کو فراہم کی گئی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار جو اپنی رجسٹریشن کرائیں گے ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ موقع پر بھرتی کے لیے اپنے سی وی (ہارڈ کاپی) اپنے ساتھ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران منتخب امیدواروں کو جاب آفر لیٹر بھی موقع پر ہی فراہم کیے جائیں گے۔ ڈی سی بڈگام نے کہا، "اس ایونٹ میں 13 کمپنیاں حصہ لیں گی جس میں شرکت کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کے مختلف مواقع سے روشناس کرایا جائے گا۔" مزید بتایا کہ فیسٹیول میں برف سے متعلق سرگرمیاں شامل ہوں گی جیسے اے ٹی وی پر سنو سکینگ ریس، سنو بائیکنگ، پونی والوں کی ریس، سلیج ریس، سائیکل ریس، اور ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جو اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ "تمام محکمے اس روز دودھ پتھری میں اپنے اسٹالز لگائیں گے۔ یہاں آنے والوں کے لئے، دودھ پتھری کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں اور مین سڑکوں کی مناسب طریقے سے برف صاف کی جائے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ پونی والوں اور گاڑیوں کو مناسب مدد فراہم کی جائے گی جو منجمد راستوں پے چلیں گی۔

Last Updated : Feb 1, 2023, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.