جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ کے رہنے والے ایک طالب علم ایوش کمار جو دہلی میں زیر تعلیم تھے، گذشتہ دنوں کچھ نامعلوم افراد نے دہلی میں ہی مبینہ طور پر ان کا قتل کردیا۔ اس بات کی اطلاع جب ان کے اہل خانہ کو ہوئی تو گھر ماتم میں ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں: کشمیر: تمام کالجوں میں درس و تدریس کا عمل بحال
صدر اساتذہ ایسوسی ایشن ڈوڈہ اسحاق رشید ملک نے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے نوجوان جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یونین ٹیریٹری سے باہر ہیں، انہیں ہراساں کیا جاتا ہے لہذا حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان طالب علموں کو سکیورٹی فراہم کرے۔