ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر DAK کا کہنا ہے کہ کورونا مخالف ویکسین Corona Vaccine کی دونوں ڈوز لینے والے افراد اگر اومیکرون ویرینٹ Omicron Variant سے متاثر ہوں گے تو بھی ان پر وائرس کا زیادہ اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ زیادہ سخت بیمار ہونگے۔
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر DAK کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن کا کہا کہ دنیا کو اس وقت کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کا سامنا ہے جو کووڈ کی دیگر قسموں سے زیادہ مہلک اور تیزی سے پھیل رہی ہے، تاہم جن لوگوں نے کووڈ19 کے دونوں ڈوز Corona Vaccineلئے ہوں گے ان پر اومیکرون کے کم اثرات ہوں گے اور ان کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔
ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ جنوبی افریکہ میں ان افراد میں اومیکرون کا اثر کم ہوا اور وہ کم بیمار ہوئے جنہوں نے ویکسین لی تھی۔
مزید پڑھیں: Omicron in Maharashtra: مہاراشٹر میں اومیکرون مریضوں کی تعداد میں اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ابھی تک مجموعی طور پر 21 امیکرون کے معاملات سامنے آئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان میں سے اکثر کو کم اثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ ویکسینیشن شدید بیماری سے تحفظ فراہم کرتا ہے لہIذا ضروری ہے کہ جن افراد نے اب تک کورونا مخالف ویکسین Covid Vaccine in Kashmir کے دونوں ڈوز نہیں لیے ہیں وہ جلد از جلد ٹیکہ لگوائیں۔