ETV Bharat / state

’ڈاکٹر کسی مسیحا سے کم نہیں‘ - جان لیوا وائرس

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے ڈاکٹروں کے عالمی دن پر کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹروں کی انسانیت کے تئیں انجام دئے گئے رول کی سراہنا کی ہے۔

’اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ڈاکٹر مسیحا سے کم نہیں‘

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:52 PM IST

ڈاکٹروں کے عالم دن کی نسبت سے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر نے کورونا کی وبائی بیماری کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’کورونا کے دور میں ڈاکٹروں کی انتھتک خدمات اور بے مثال شراکت داری کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جب لوگ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں سے خود کو الگ تھلگ کر رہے تھے اور ان سے دور بھاگ رہے تھے تو اُس صورت میں ڈاکٹروں نے ہی مریضوں کے قریب جاکر ان کا علاج کیا اور خود مناسب کھانے اور آرام کے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال اور بیماروں کے رشتہ داروں کو تسلی دیتے رہے۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ڈاکٹر صدی کی سب سے بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ کووڈ 19 وبائی بیماری ڈاکٹروں پر بھی سخت ہے کیونکہ جان لیوا وائرس کے دوران اب تک کئی ساتھیوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی ڈاکٹروں نے بحران کی گھڑی میں اپنا کام بخوبی انجام دیا اور انسانیت کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں؛ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی صحت کے بحران سے نمٹنا ڈاکٹروں کے لیے بھی انتہائی دشوار گزار ہوتا ہے اور ڈاکٹروں نے اس کام کو مضبوط ارادے سے عملی میدان میں بخوبی کر کے دکھایا جو بظاہر نا ممکن لگ رہا تھا۔

واضح رہے کہ ہر برس یکم جولائی کو ڈاکڑوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن ڈاکٹروں کی خدمات اور ان کی شراکت داری کو یاد کیا جاتا ہے۔ رواں برس کورونا وائرس کے بحران کے سبب اس دن کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خلاف دنیا بھر میں بہترین کام انجام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.