ETV Bharat / state

DAK on inexpensive drugs سستی ادویات بھی مؤثر، ڈاک - ڈاکٹرس ایسوسی ایشن، کشمیر

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، کشمیر، نے غیر برانڈڈ (سستی) ادویات کے حوالہ سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مشاہدہ کیا گیا ہے کہ برانڈڈ اور غیر برانڈڈ (سستی) ادویات کی تاثیر یکساں جبکہ قیمت میں آسمان و زمین کا فرق ہے۔‘‘

a
a
author img

By

Published : Jul 8, 2023, 11:35 AM IST

Updated : Jul 8, 2023, 11:50 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : ڈاکٹرس ایسوسی ایشن، کشمیر، (ڈاک) نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’لوگوں میں ادویات سے متعلق بیداری کرنے کی ضرورت ہے خاص کر ادویات کی قیمت، برانڈ، اس کے اثرات اور اس سے جڑے دیگر معاملات پو لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے مہم چلائی جانی چاہئے۔‘‘ ایسوسیی ایشن نے کہا کہ ’’ہمیں لوگوں میں اس حقیقت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہےکہ جنرل ادویات طاقت، معیار، افادیت اور حفاظت کے لحاظ سے برانڈڈ ادویات کے برابر ہیں اور ان کی قیمت برانڈ ادویات کے مقابلے میں 80 سے90 فیصد کم ہے۔کیونکہ مینوفیکچررز کو دوائیوں کی تشہیر اور ان کے فروغ کی خاطر رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

ڈاکٹرس ایسوسی کے صدر نثار الحسن نے کہا کہ منفی تاثر پیدا کیا گیا ہے کہ چونکہ عام ادویات سستی ہیں اس لئے وہ کم موثر ہوں گی۔ اس کے نتیجے میں لوگ صرف مہنگی برانڈ کی ادویات خریدتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو صحت کی دیکھ بھال کے لیے بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالہ سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عام (غیر برانڈِڈ) ادویات کے بارے میں لوگوں کا تاثر تبدیل ہو اور لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہوئی غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Exclusive Interview With Dr Muzaffar Khan: ڈاکٹر مظفر خان سے خصوصی گفتگو

ڈاکٹر نثار الحسن نے مزید کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن مریضوں کو عام ادویات تجویز کی گئی تھیں ان کے مقابلے میں جن مریضوں کو برانڈڈ ادویات دی گئیں تھیں - دونوں کے اخراجات میں کافی فرق تھا۔ مزید یہ کہ جن مریضوں کو دائمی امراض جیسے ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض قلب کے لیے عام ادویات تجویز کی گئی تھیں، وہ موثر ثابت ہوئیں۔ مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عام ادویات کینسر کے مریضوں میں اموت کو بھی نمایاں طور پر کم کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام ادویات نے ایڈز بیماری میں مبتلا لاکھوں مریضوں کی جانیں بچائیں ہیں۔

Last Updated : Jul 8, 2023, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.