ETV Bharat / state

Bidhuri on Gujarat Conman گجراتی ٹھگ معاملے میں انکوائری وقت پر مکمل ہوگی، صوبائی کمشنر - گجراتی ٹھگ کرن پٹیل معاملے کی انکوائری

جموں کشمیر کے انتظامیہ نے گجراتی ٹھگ کرن پٹیل معاملے میں صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری، کو انکوائری آفیسر تعینات کرکے اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی غلطیوں پر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

صوبائی کمشنر، کشمیر وجے کمار بدھوری سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 6:09 PM IST

صوبائی کمشنر، کشمیر وجے کمار بدھوری سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب

سرینگر (جموں و کشمیر) : کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ گجرات کے ٹھگ کرن پٹیل کے معاملے میں انکوائری وقت پر مکمل ہوگی، تاہم اس انکوائری رپوٹ کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کرنے سے انہوں نے معذرت کی۔ وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر انکوائری وقت پر مکمل کرنی ہے۔ غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے انتظامیہ نے وجے کمار بدھوری کو کرن پٹیل معاملے میں انکوائری آفیسر تعینات کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری راجیو کمار گوئل نے ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری، کو ہدایت دی تھی کہ اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی غلطیوں پر ایک ہفتے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ گجراتی ٹھگ کرن پٹیل نے جموں کشمیر انتظامیہ کے سیکورٹی اور سول افسران کو یہ جھانسہ دے کر کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹریٹیجی و کمپین) کے طور پر تعینات ہے، یہاں سرکاری پروٹوکول کے تحت سیرو تفریح کی اور کئی افسران سے میٹنگ بھی کی۔ کرن پٹیل کی جعلسازی کا پردہ فاش ہوتے ہی جموں کشمیر پولیس نے اس کو 3 مارچ کو سرینگر سے گرفتار کر لیا تھا۔ اس ٹھگ کی تحویل گجرات پولیس نے لی ہے کیونکہ گجرات میں بھی اس کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Karan Patel Detained گجراتی ٹھگ کرن پٹیل گجراتی پولیس کی حراست میں

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملت پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ وادی میں کووڈ کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے، لیکن احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر اسمارٹ سٹی میں لالچوک کے گرد و نواح میں 15 اپریل تک متعدد کام مکمل ہوں گے اور سڑکوں پر بلیک ٹاپنگ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے بعد ہی انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.