ETV Bharat / state

Job Fair in Srinagar روزگار میلوں کا مقصد نوجوانوں کو پائیدار روزگار کی فراہمی، صوبائی کمشنر بدھوری - وجے کمار بدھوری روزگار میلہ

صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے پیر کو سرینگر میں روزگار میلے کا افتتاح کیا۔

روزگار میلوں کا مقصد نوجوانوں کو پائیدار روزگار کی فراہمی، بدھوری

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 7:48 PM IST

روزگار میلوں کا مقصد نوجوانوں کو پائیدار روزگار کی فراہمی، بدھوری

سرینگر (جموں و کشمیر) : ’’روزگار میلوں کے انعقاد کا اصل مقصد نوجوانوں کو روزگار کے پائیدار اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں روزگار میلوں کے دوران انہیں حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے سرینگر میں روزگار میلے کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

بدھوری نے کہا کہ ’’آج کے روزگار میلے میں 141 کمپنیاں حصہ لیں رہی ہیں اور تقریبا 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف کمپنیز میں تعینات کیا جائے گا۔‘‘ صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ کشمیری دستکاری عالم میں مشہور اور اس صنعت کے ذریعے کئی نوجوان روزگار حاصل کر سکتے ہیں تاہم اسکے باوجود روزگار میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر اور عمدہ مواقع فراہم ہوں۔

نجی اسکولوں میں اساتذہ کی معمولی تنخواہوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر نے کہا کہ نجی شعبے میں ایسے معاملات تبھی ختم ہو سکتے ہیں جب بہتر سے بہتر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے سبب (نجی اسکولوں میں کام کر رہے) اساتذہ کو بھی روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے گے اور اب نوجوان معمولی تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Doda Job Fair Mela: ڈگری کالج ڈوڈہ میں جاب فیئر میلہ منعقد

رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ محکمہ صارفین کو مناسب بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ترقیاتی منصوبوں، خاص کر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ، پر کام شد و مد سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اپریل کے بعد صورت حال میں بہتری ہوگی۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.