ETV Bharat / state

جنگلاتی اور سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے پر ضلع کمیٹیاں تشکیل

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 11:04 AM IST

اس کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کریں گے، جبکہ 6 رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مال، ڈویژنل فارسٹ افسر (علاقائی ہیڈکواٹر)، متعلقہ ڈی ایف ائو اور متعلقہ تحصیلدار ممبر ہوں گے۔

جنگلاتی اور سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹانے پر ضلع کمیٹیوں کی تشکیل

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں جنگلاتی اراضی اور سرکاری جائیداد پر قبضے کرنے والوں سے یہ اراضی واپس لینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں جنگلاتی اراضی پر قبضے سے متعلق ضلع سطح پر سب کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق مفاد عامہ کی عرضداشت کے پیش نظر ان کمیٹیوں کے قیام کو منظوری دی۔

حکم نامہ کے مطابق یہ کمیٹیاں غیر قانونی اندراج کو حذف کرنے کے علاوہ انڈین فاریسٹ ایکٹ مجریہ1927 اور محکمہ مال کے متعلقہ قوانین کے تحت قابضین کو جنگلاتی اراضی سے ہٹائیں گی، جبکہ اس معاملے میں سرکار کی جانب سے پہلے ہی تشکیل دی گئی کمیٹی کی معاونت کرنے کے علاوہ انہیں رپورٹ بھی پیش کریں گی۔

اس کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کریں گے، جبکہ 6 رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر مال، ڈویژنل فارسٹ افسر (علاقائی ہیڈکواٹر)، متعلقہ ڈی ایف ائو اور متعلقہ تحصیلدار ممبر ہوں گے۔

ان کمیٹیوں کو متواتر طور پر طرفین کو سماعت فراہم کرنے اور معیاد بند وقت میں شکایات کا ازالہ کرنے کے علاوہ جائیداد سے متعلق کیسوں کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹیاں سرکاری رابطہ گاہ کیلئے اعداد شمار کی بنیاد بھی فراہم کریں گے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سب کمیٹیاں، مرکزی زیر انتظام خطے کی سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی کی نگرانی میں کام کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.