ETV Bharat / state

پی سی ڈیپو سے رجسٹرڈ ایجنسیوں میں لکڑی کی تقسیم شروع

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:44 AM IST

چیف کنزرویٹر برائے جنگلات، کشمیر نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر، اربن فاریسٹری ڈویژن اور سری نگر کو لکڑی تقسیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ سخت سردی (چلاں کلاں) کے آغاز سے قبل رجسٹرڈ ایجنسیوں کو لکڑی کی فراہمی مکمل ہوجائے۔

پی سی ڈیپو سے رجسٹرڈ ایجنسیوں میں لکڑی کی تقسیم شروع
پی سی ڈیپو سے رجسٹرڈ ایجنسیوں میں لکڑی کی تقسیم شروع

محکمہ جنگلات نے سرما کے لئے پی سی ڈیپو، قمرواری میں رجسٹرڈ مساجد، کاریگروں اور دیگر ایجنسیوں کو لکڑی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

اہداف کے مطابق اس مقصد کے لئے تقریبا 60 ہزار کوئنٹل لکڑی کا سامان پی سی ڈیپو پر رکھا گیا ہے۔

چیف کنزرویٹر برائے جنگلات، کشمیر نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر، اربن فاریسٹری ڈویژن اور سری نگر کو لکڑی تقسیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ سخت سردی (چلاں کلاں) کے آغاز سے قبل رجسٹرڈ ایجنسیوں کو لکڑی کی فراہمی مکمل ہوجائے۔

سری نگر شہر کی تمام رجسٹرڈ مساجد اور دیگر اکائیوں کو رینج آفیسر، ٹمبر ٹرانسپورٹ رینج، پی سی ڈیپو قمرواری سے رابطہ کرنے کے لئے بتایا گیا ہے۔

مساجد کے نمائندوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 20 دسمبر 2020 تک یا اس سے پہلے اپنے آرڈر بُک کریں جس کے بعد محکمہ کی طرف سے کوئی بھی انڈینٹ جاری یا قبول نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.