جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز تیزاب حملہ میں شدید زخمی خاتون کے بہتر علاج کے لیے سرینگر ضلع انتظامیہ نے ایک لاکھ روپئے ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ Acid Attack Victim
اس کا اعلان ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کیا جب وہ مذکورہ خاتون کی خبر پرسی کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچے جہاں انہوں اہلہ خانہ سے اظہار ہمدردی کی۔ Deputy Commissioner Srinagar
اعجاز اسد نے کہا کہ ریڈ کراس فنڈ سے انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کے علاج کے لئے ایک لکھ روپئے دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر خاص کے حول علاقے میں تین افراد نے مذکورہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا جس سے انکا چہرہ اور آنکھیں جھلس گئی ہیں۔ Medical treatment of acid attack Survivor
سرینگر پولیس نے اس واردات کے فورا بعد کلیدی ملزم سجاد الطاف اور انکے دو ساتھوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس جرم کے پیچھے کے وجوہات یہ بتائی جا رہی ہیں کہ متاثرہ لڑکی نے کلیدی ملزم کی منگنی کی تجویز مسترد کی تھی۔
منگل کی شام سرینگر کے حول علاقے وانٹ پورہ میں 24 سالہ لڑکی پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جس سے جموں و کشمیر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: