ETV Bharat / state

سیاحتی مقام سونہ مرگ 24 فروری سے سیاحوں کے لیے بحال - ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل

ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ کو 24 فروری سے سیاحوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ 24 فروری سے سیاحوں کے لیے بحال

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 9:44 PM IST

موسم خوشگوار ہونے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی سونہ مرگ میں قائم ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹرز، مرکبانوں اور دکانداروں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ' سیاحتی مقام سونہ مرگ کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے تاکہ سیاح یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سیاحتی مقام سونہ مرگ 24 فروری سے سیاحوں کے لیے بحال

ضلع انتظامیہ نے سیاحت سے وابستہ لوگوں کے مطالبات کو جائز قرار دے کر سونہ مرگ میں ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، چیف ایگزیکٹیو افسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد راتھر کے علاوہ تمام افسران، ٹرانسپورٹروں، ہوٹیلرس ایسوسی ایشن، بائکرس اور دیگر انجمنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے کام دو روز تک مکمل کریں، تاکہ سونہ مرگ میں آنے والے سیاحوں کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہوٹل مالکان سے کہا کہ' وہ اپنے ہوٹل میں کام کاج شروع کریں'۔

سونہ مرگ کھلنے کے بعد سیاحوں کو فش پوائنٹ تک جانے کی اجازت ہوگی۔ سونہ مرگ کے ساتھ ساتھ اس سال' وشن سر' جو ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے، کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کو ہدایت دی کہ وہ 24 فروری سے پہلے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرے۔ کم تعداد میں ہوئی برفباری کے پیش نظر سونہ مرگ کو فروری میں ہی کھول دیا جائے گا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ' زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سونہ مرگ سال بھر کھلا رہے گا جس سے یہاں سیاحت سے وابستہ لوگوں کو روز گار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ 24 فروری کو سونہ مرگ کو آمد و رفت کے لئے بحال کرنے کے ساتھ ہی ایک اسنو فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سونہ مرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: راجوری: آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

انہوں نے ہوٹل مالکان سے کہا کہ' وہ ہوٹلوں میں صفائی رکھیں'۔ انہوں نے بتایاکہ' سونہ مرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ناظم سیاحت نے ہوٹل مالکان سے کہا کہ' وہ سونہ مرگ کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اپنا بہتر رول ادا کریں تاکہ سونہ مرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاح راغب ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.