ETV Bharat / state

کشمیر: حالیہ برف باری سے چار لاکھ سے زائد باغ مالکان کو نقصان - کشمیر میں شعبہ باغبانی

کشمیر میں حالیہ تباہ کن برفباری سے 4 لاکھ 65 ہزار 376 باغ مالکان شدید نقصان سے دوچار ہوئے ہیں جن میں شعبہ باغبانی کی 154972 ہیکٹئراراضی شامل ہے۔

کشمیر میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 11:06 AM IST

کشمیر کے دس اضلاع میں شوپیاں، کولگام اور بارہمولہ کے باغبانوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے جہاں 38 فی صد باغوں کو نقصان ہوا ہے۔

کشمیر میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ
کشمیر میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ

گاندربل، پلوامہ، اننت ناگ، بڈگام، کپوارہ اور بانڈی پورہ میں 35 فی صد جبکہ سرینگر میں 22 فی صد باغات برف باری سے متاثر ہوئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیر میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے برف باری سے ہوئے نقصان کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں 210698 ہیکٹئر اراضی زمین پر سیب کی کاشتکاری کی جا رہی ہے جس میں 154972 ہیکٹئر اراضی برف باری سے بری طرح اثر انداز ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی اور محکمہ مال مل کر اس پورے نقصان کا بھر پور طریقے سےتخمینہ لگا کر کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاوضے کے علاوہ کاشتکاروں کو باغبانی کا سامان، پودے وغیرہ فراہم کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے نے مزید کہا کہ سرکار ایس ڈی ار ایف کے زمرے میں حالیہ برف باری کو قدرتی آفت قرار دے گی جس سے کاشتکاروں کی معاونت بھی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.