ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت وطبی تعلیم، اتل ڈولو، نے اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز ضلع ہسپالوں میں قومی صحت مشن کے تحت پرائم منسٹریل ڈائلسز پروگرام کے تحت قائم کئے جائیں گے۔
ان ہسپتالوں میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں، ضلع اسپتال پونچھ، ضلع اسپتال ادھپور، ضلع اسپتال کشتواڑ کے علاوہ، رام بن اور جموں صوبے کا ڈی ایچ سانبہ وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ کشمیر میں ضلع اسپتال بڈگام، ضلع اسپتال شوپیاں، ضلع اسپتال کولگام کے علاوہ بانڈی پورہ، جے ایل این ایم سرینگر، ایس ڈی ایچ کپوارہ، اننت ناگ، ڈورو اور کھٹوعہ میں میڈیکل کالج اسپتال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سرینگر کے پل 11 برسوں سے زیرِ تعمیر
اتل ڈولو نے مزید کہا کہ این ایچ ایم کے تحت خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے مریضوں کے مفت ڈائلسز سیشن منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ غیر پی پی ایل مریضوں لے لیے 950روپے فی سیشن کے رعایتی نرخوں پر ضلع ہسپتالوں میں سہولت مہیا رکھی جا رہی ہے۔