ETV Bharat / state

Dhul Hijjah moon sighted جموں و کشمیر میں عیدالضحی 29 جون کو ہوگی: مفتی اعظم - جموں و کشمیر میں چاند نظر آگیا

ذی الحجہ اسلامی کلینڈر کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ سالانہ حج اور جانوروں کی قربانی سے عیدالضحیٰ کی اہمیت خاص ہوجاتی ہے۔ مفتی ناصر الاسلام نے نے کہا کہ قربانی کرنے کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد پر ضروری ہے کہ وہ اپنے بال اور ناخن اس وقت تک نہ تراشیں جب تک کہ جانور کی قربانی انجام نہ دے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 6:40 AM IST

جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں عیدالضحی 29 جون بروز جمعہ رات کو منائی جائے گی کیونکہ پیر کی شام وادی چناب کے ضلع رام بن میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ناصر الاسلام نے کہا کہ ذی الحجہ کا چاند ضلو رام بن کے بٹوٹ علاقے میں دیکھا گیا ہے اور عیدالضحی 29 جون 2023 کو منائی جائے گی۔

ذی الحجہ اسلامی کلینڈر کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ سالانہ حج اور جانوروں کی قربانی سے عیدالضحیٰ کی اہمیت خاص ہوجاتی ہے۔ مفتی ناصر الاسلام نے نے کہا کہ قربانی کرنے کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد پر ضروری ہے کہ وہ اپنے بال اور ناخن اس وقت تک نہ تراشیں جب تک کہ جانور کی قربانی انجام نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid ul Adha 2023 ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی

واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی گئی ہے لہذا عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی چونکہ وہاں ذی الحجہ کا چاند 18 جون کو نظر آگیا ہے۔ وہیں اترپردیش میں مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ویڈیو پیغام میں کہا کی ذی الحجہ کے چاند کی تصدیق ہوگئی ہے۔ لہذا عید الاضحیٰ 29 جون کو پورے ملک میں منائی جائے گی۔ انہوں نے عالم اسلام کو ذی الحجہ کی چاند کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے بھی پیر کو ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.