ETV Bharat / state

Covid Spike in JK محکمہ صحت نے کووڈ ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافے کے احکامات صادر کئے - Flue raise in jk

جموں وکشمیر میں اتوار کے روز 19 افراد کی کووڈ رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ کووڈ کیسوں میں اچھال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

DHSK orders to increase testing rate amid spike in covid Cases
محکمہ صحت نے کووڈ ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافے کے احکامات صادر کئے
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:14 PM IST

سرینگر: کشمیر میں کووڈ 19 کے معاملات میں تازہ اضافہ کے درمیان، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ڈی ایچ ایس نے اس کے علاوہ تمام صحت اداروں میں فلو کلینک قائم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی ایچ ایس نے کہا کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز 19 افراد کی رپورٹ کووڈ مثبت آئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اتوار کے روز 19افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں ایک جبکہ کشمیر ڈویژن سے 18 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ کووڈ کیسوں میں اچھال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے یونین ٹریٹری میں یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

طبی ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔دوسری جانب جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں چھ نوزائیدہ بچوں اور ہیلتھ سپر انٹنڈنٹ میں کورونا کی تشخیص پائی گئی ہے۔ جس کے بعد ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu and Kashmir Corona Update جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.