وادی کشمیر میں انتظامیہ نے طبی عملے کو میڈیا سے کورونا وائرس سے ہسپتالوں میں پیدا شدہ صورتحال کے متعلق بات کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے متعلقہ چیف و بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ کا کوئی دیگر رکن میڈیا سے بات کرنے سے اجتناب کرے-
موصوف ڈائریکٹر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے اس حکمنامہ کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف ڈاسپلنری کارروائی کی جائے گی۔
![طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/11671750_57_11671750_1620369830258.png)