ETV Bharat / state

Engineers' Day 2023 انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، منوج سنہا - منوج سنہا آن انجینئرس ڈے

منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سر ایم وسویسویا کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ ملک میں پندرہ ستمبر کو یوم انجینئرس کے طور پر منایا جاتا ہے، جو کہ سر وسویسوریا کا یوم پیدائش بھی ہے۔

انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے: منوج سنہا
Etv Bharat انجینئروں کی کاوشوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے: منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 2:32 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم انجینئرس کے موقع پر انجینئروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سر ایم وسویسورا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرس کی انتھک کاوشوں کی وجہ سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو اپنے ایکس کے ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'یوم انجینئرس پر مبارک باد اور میں وژنری انجینئروں کے لئے ان کے عزم اور اختراعی صلاحیتوں، جو قوم کی داد کی مستحق ہیں، کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔ مزید لکھا کہ 'ان کی کاوشوں کی وجہ سے ہی انڈیا کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے۔'

مزید پڑھیں: LG Sinha on Teachers’ Day: یوم اساتذہ کے موقع پر منوج سنہا کا تہنیتی پیغام

منوج سنہا نے اپنے ایکس کے پوسٹ میں سر ایم وسویسویا کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غور طلب ہو کہ ملک میں پندرہ ستمبر کو یوم انجینئرس کے طور پر منایا جاتا ہے، جو سر وسویسوریا کا یوم پیدائش بھی ہے، اس دن کو ان کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں کنٹریبیوشن کو تسلیم کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ سری لنکا اور تنزانیہ میں بھی پندرہ ستممبر کو ہی یوم انجینئرس منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.