سرینگر:ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کے باعث اگرچہ گرمی دینے والے جدید آلات اور قسم قسم کے گیس ہیٹر بازار میں دستیاب ہیں تاہم کشمیر میں آج بھی روایتی" کانگڑی" کے استمعال کو گرمی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ Heating Gadgets in Kashmir
موسم سرما کے دوران فیرن کے اندر" کانگڑی" یا "کانگر" ہی لوگوں کا سہارا بن کے رہتی ہے۔ خون جما دینے والی سردی کا مقابلہ کرنا بغیر کانگڑی کے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن جاتا ہے۔Kangri Used during Winters in Kashmir
مزید پڑھیں: کشمیر: گرم ملبوسات و جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار
کانگڑی جسے کشمیری می "کانگر" کہا جاتا ہے کی قیمت ڈیڑھ سے 9 سو روپے تک ہوتی ہےتاہم اس کی قیمت بناوٹ اور مواد پر منحصر ہے۔کانگڑی کے ساتھ ایک "ثالن" یعنی چبھو ڈوری سے باندھ کر رکھی جاتی ہے ۔جو کانگڑی میں موجود کوئلے کو الٹ پلٹ کرکے حرارت بڑھانے کے کام آتی ہے ۔کانگڑی کشمیر میں صفر سے کم درجہ حرارت میں لوگوں کو چلتے پھرتے ہیلٹر کا کام دیتی ہے۔Kashmiri Kangri Importance During Winters
کشمیر کی دستکاری اپنی الگ اور منفرد شناخت رکھتی ہے۔ایسے میں کانگڑی بنانے کے کاریگر بھی کشمیر کے تقریبا ہر ضلع میں پائے جاتے ہیں اور کئی لوگوں کا روزگار بھی اسی سے جڑا ہوا ہے۔