ETV Bharat / state

نوجوان کی جے ای ای میں شاندار کامیابی - فور جی پابندی

نوید الامین کا کہنا ہے کہ 4جی (4G) انٹرنیٹ پر پابندی اور پھر کووڈ 19 لاک داؤن کی وجہ سے انکو امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انکی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

Kashmir teenager scores over 99% marks in JEE Mains
4جی پابندی کے باوجود نوجوان کی جے ای ای میں نمایا کارکردگی
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 5:23 PM IST

وادی کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی اور گزشتہ ایک برس سے بندشوں اور پھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے مقفل ہونے کے باوجود 19 سالہ نوجوان نے انجینئرنگ امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے-

سرینگر میں مقیم ضلع کپواڑہ کے نوجوان نوید الامین نے انجینئرنگ تعلیم پڑھنے کے لیے لازمی جوائنٹ انٹرینس امتحانات میں 99.23 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں جو کشمیر کے گزشتہ ایک برس سے چل رہے حالات کے پس منظر میں قابل ستائش کارنامہ ہے-

نوید الامین نے سرینگر کے ایک سرکاری اسکول میں 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور پھر جے ای ای امتحانات کے لئے تیاریاں شروع کی تھی-

انکا کہنا ہے کہ 4جی انٹرنیٹ پر پابندی اور پھر کووڈ 19 لاک داؤن کی وجہ سے انکو امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انکی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پرھیں: کووڈ-19 وبا کے باوجود طلباء نییٹ امتحانات میں شامل

انکا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، جے ای ای اور یگر امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے کے لئے بہت اہم ہے اور انکی کمی کے باعث نتایج پر اثر پڑتا ہے-

نوید کا کہنا ہے کہ فی الوقت جے ای ای ایڈوانس کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ انکو انجینئرنگ میں بہتر سٹریم مل پائے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.