ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی انہدامی ٹیم نے ڈل جھیل کے اطرف میں واقع حبک، جوگی ون، احمداکدل، نہروپارک سمیت کئی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں بنائے گئے غیرقانونی ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔
کارروائی کے دوران انہدامی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
انہدامی مہم کے تحت پانچ زیر تعمیر مکان اور دو لکڑی کے شیڈ منہدم کیے گئے۔
محکمے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آئندہ بھی ایسی کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔