ETV Bharat / state

'خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کرنا ملک دشمنی نہیں' - دفعہ 370 اور 35 اے

نیشنل کانفرنس نے شیو سینا لیڈر سنجے راوت کے دفعہ 370 سے متعلق بیان کو موصوف کو لاعلمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ووٹ بینک کو لبھانے کے لئے کشمیری لیڈرشپ اور کشمیریوں کے خلاف بولنا شیو سینا اور دیگر بھگوا جماعتوں کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:33 PM IST

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ سنجے راوت کو معلوم ہونا چاہئے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کسی اور ملک کے آئین میں نہیں بلکہ بھارت کے آئین کا حصہ تھا اور آج بھی ہے اور اس دفعہ کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی مراعات حاصل تھیں ان مراعات کی بحالی کا مطالبہ کرنا ملک دشمنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے راوت اور شیو سینا کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنے گھر سدھارے اور دفعہ 370 و 35 اے سے متعلق ریمارکس پیش کرنے سے پہلے ملک کے آئین اور تاریخ کا مطالع کریں۔ سنجے راوت اُس جماعت سے ہے جو بی جے پی کی بولی بولتے ہیں لیکن اقتدار کے لئے کانگریس کی گودھ میں بیٹھ جاتے ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا ڈی ڈی سی انتخابات متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ

این سی ترجمان نے کہا کہ سنجے راوت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ صرف جموں و کشمیر اور ملک کے قد آور لیڈر نہیں بلکہ اُن کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور انہیں شیو سینا جیسی بھگوا جماعت کی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے راوت نے دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بات کہی ہے لیکن موصوف کو اس بات سے باخبر ہونا چاہئے کہ شیو سینا کے فرقہ پرست ڈی این اے سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ یہ وہی جماعت ہے جس کے اسلاف نے آزادی کی جنگ میں انگریز سامراج کا ساتھ دیا اور آج اسی جماعت کے لوگ دوسروں کو بات بات پر ملک دشمن قرار دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.